QR CodeQR Code

عوام بجلی کے مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

10 Jun 2021 22:52

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے باوجود کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے، حکومت کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود ملک بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے، عوام بجلی کے مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی ٹریننگ اور کم وولٹیج کے باعث شہریوں کی قیمتی اشیاء خراب ہو رہی ہیں جبکہ واپڈا کی ناقص کارکردگی کے باعث تاروں اور مینٹننس کا ناقص سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کی شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث اسکول آنے والے بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں، اسکولوں میں طلبہ بجلی نہ ہونے اور گرمی کی شدت کے سبب بے ہوش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنائے۔


خبر کا کوڈ: 937387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937387/عوام-بجلی-کے-مہنگے-بل-ادا-کرنے-باوجود-سے-محروم-ہیں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org