0
Thursday 10 Jun 2021 22:52

عوام بجلی کے مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

عوام بجلی کے مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے باوجود کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے، حکومت کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود ملک بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہے، عوام بجلی کے مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی ٹریننگ اور کم وولٹیج کے باعث شہریوں کی قیمتی اشیاء خراب ہو رہی ہیں جبکہ واپڈا کی ناقص کارکردگی کے باعث تاروں اور مینٹننس کا ناقص سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون کی شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث اسکول آنے والے بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں، اسکولوں میں طلبہ بجلی نہ ہونے اور گرمی کی شدت کے سبب بے ہوش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے اور اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنائے۔
خبر کا کوڈ : 937387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش