0
Thursday 10 Jun 2021 23:02

عمانی سلطان کیجانب سے یمن بارے سعودی شاہی رژیم کو خط ارسال

عمانی سلطان کیجانب سے یمن بارے سعودی شاہی رژیم کو خط ارسال
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے آج ریاض کے اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی واس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کے تازہ ترین حالات سے متعلق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام عمان کے سلطان ھیثم بن طارق بن تیمور کا مکتوب خط اپنے سعودی ہم منصب کے حوالے کیا ہے۔ اگرچہ سعودی خبررساں ایجنسی نے عمانی سلطان کے اس مکتوب خط کے متن کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم معروف عرب اخبار رأی الیوم نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ھیثم بن طارق بن تیمور کی جانب سے سلمان بن عبدالعزیز کو ارسال کیا گیا یہ خط یمنی بحران کے حل کے لئے کی جانے والی عمانی کوششوں پر مبنی ہے۔ دوسری جانب کویت سے چھپنے والے اخبار الجزیرہ نے بھی یمنی بحران کے حل کے لئے عمان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ یمن کے بارے عمان کے پیس انیشی ایٹو میں 4 نکات شامل ہیں جبکہ صنعاء کے حالیہ دورے کے دوران اعلی سطحی عمانی وفد نے انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات میں ان 4 نکات پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کا قیام، یمنی فریقوں کے ساتھ امن مذاکرات کا انعقاد، یمنی تیل بردار بحری بیڑوں کی الحدیدہ بندرگاہ پر آمد و بلاواسطہ مذاکرات کا آغاز اور صنعاء ایئرپورٹ کا آپریشنل ہونا عمانی پیس انیشی ایٹو میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 937389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش