0
Thursday 10 Jun 2021 23:11

محرم کی آمد پر استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، علامہ رضی جعفر نقوی

محرم کی آمد پر استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا، جس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، سبط رضا، یعقوب شہباز، شہزاد رضوی، قاسم نقوی، حسن مہدی، ثروت رضوی، نیئر علی، شاہد بادامی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل مجالس و جلوس عزا کے حوالے سے علاقائی سطح پر پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے انتظامیہ و مقتدر حلقوں سے روابط کے ذریعے جعفریہ الائنس مسائل کو حل کروائی گی، اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، اس سلسلے میں ایام عزا سے پہلے کراچی میں مرکزی استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے شیعہ سنی مسالک کے جید علماء کرام شرکت کریں گے۔

علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عشرہ مجالس کے دوران شہر بھر کی مختلف امام بارگاہوں میں کورونا ویکسین سنیٹرز بھی بنائے جائیں گے جس میں عزاداروں کو ویکسین کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، تمام ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر کہیں بھی مشکلات پیش آئیں تو جعفریہ الائنس کی میڈیکل ایڈ کمیٹی سے رابطہ کریں۔ اجلاس کے آخر میں علامہ عباس کمیلی، علامہ عون محمد نقوی، سلمان مجتبیٰ نقوی اور صغیر عابد رضوی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 937392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش