0
Thursday 10 Jun 2021 23:51

حکومت آئی ایم ایف کے احکامات کے پلندے کو بجٹ کا نام دیکر عوام پر مسلط کر دیگی، میاں اسلم

حکومت آئی ایم ایف کے احکامات کے پلندے کو بجٹ کا نام دیکر عوام پر مسلط کر دیگی، میاں اسلم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں غریب آدمی کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دے، مہنگائی کے سونامی نے دیہاڑی دار مزدورں اور متوسط طبقے کا کچومر نکال دیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالوں میں ملک میں غربت کی شرح اور بھوک و افلاس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، انھوں نے کہا روایتی بجٹ، فرسودہ معاشی فلسفے، سود، قرضوں اور کرپشن کی بیساکھیاں ہی ملک کی تباہی کا اصل سبب ہیں۔ خدشہ ہے حکومت حسب معمول آئی ایم ایف کے احکامات کے پلندے کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط کر دے گی۔

میاں محمد اسلم نے کہا حکومتیں بجٹ پیش کرنے کی حجت پوری کرنے کی بجائے بحرانوں کا ادراک کریں اور متفقہ قومی اقتصادی ایکشن پلان بنائیں، تاکہ بجٹ کو روایتی بجٹ بنانے کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ انھوں نے کہا اگر حکومت نے ماضی کی طرح آئی ایم ایف کا بنایا ہوا معاشی سکرپٹ دوہرایا تو خدشہ ہے کہ مہنگائی، افراط زر، پیداواری لاگت کا سونامی عوام کو نچوڑے گا اور مٹھی بھر اشرافیہ اور طاقتور گروہ 22 کروڑ عوام پر موت کی طرح مسلط ہو جائے گا۔ میاں محمد اسلم نے کہا ملک کے مسائل کا حل دیانتدار اور اہل قیادت کے برسراقتدار آنے میں پوشیدہ ہے۔ جب تک عوام الیکشن میں خوف خدا رکھنے والی قیادت کو ووٹ نہیں دیں گے، مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتے۔
خبر کا کوڈ : 937403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش