0
Friday 11 Jun 2021 00:10

امریکہ پاکستان اور عالم اسلام کا دوست نہیں، مسلم ممالک کو اپنی کالونی بنائے رکھنا امریکی منصوبہ ہے، لیاقت بلوچ 

امریکہ پاکستان اور عالم اسلام کا دوست نہیں، مسلم ممالک کو اپنی کالونی بنائے رکھنا امریکی منصوبہ ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان اللہ کی نعمتوں سے مالا مال ہے، آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ باوقار، آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے اغیار کی بیساکھیوں کی بجائے خودانحصاری، اپنی قوم پر اعتماد اور عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم کرنا ہوگا۔ آئین سے انحراف، سود، قرضوں اور کرپشن کی لعنت دوسروں کی غلامی مسلط کر رہی ہے، امریکہ پاکستان اور عالم اسلام کا دوست نہیں، مسلم ممالک کو اپنی کالونی بنائے رکھنا امریکی منصوبہ ہے۔ یہود و ہنود اس کے اس مشن میں مددگار ہیں۔ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال ملک بنانے کے لیے قیام پاکستان کے مقاصد کو بروئے کار لانا عوام، علما و مشائخ اور نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر اویس اسلم مرزا، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف وا حدی اور اقلیتی رہنما پرویز مسیح سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

    لیاقت بلوچ نے کہاکہ جھوٹے اعدادو شمار، سود، قرضوں، گردشی قرضوں اور مسلسل بڑھتی کرپشن کے سہارے قومی معیشت کی بہتری کے حکومتی اعلانات دھوکہ ہیں۔ حکومتی پالیسیاں ایڈہاک ازم اور سیاسی نعروں پر مشتمل ہیں، معاشی حکمت عملی بے سمت اور اقتصادی نکیل آئی ایم ایف کے قبضہ میں ہے۔ آئی ایم ایف کی نگرانی میں تیار بجٹ غریب عوام پر مسلط کردیا جائے گا۔ قومی معیشت کا حجم 52 فیصد قرضوں کی زد میں ہے۔ سود اور قرضوں سے چھٹکارا بزدلی نہیں، تدبر، حکمت، جرات اور ایمانی طاقت سے ممکن ہے۔ ستر سال سے فرسودہ حکمت عملی کا تسلسل مزید تباہی لائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل، دینی مدارس کے اتحاد اور دینی جماعتوں، علماو مشائخ کی قومی کانفرنس منعقد ہوگی۔ دینی مدارس کی حفاظت، وقف ایکٹ کی تباہ کاریاں، یورپی پارلیمنٹ کی نظریہ پاکستان کے خلاف قرار داد، کشمیر و فلسطین اور اتحاد امت کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ قائدین اور دینی جماعتوں سے مشاورت اور رابطہ مکمل کیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 937410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش