0
Friday 11 Jun 2021 00:43

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کیجانب سے آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کیجانب سے آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جانب سے آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی ایک فرض شناس، قابل اور ایماندار پولیس افسر ہیں، جن کی انتھک محنت قابلیت اور پروفیشنلزم پوری پولیس فورس کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی ان افسران میں شامل ہیں جنہوں نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت، میرٹ اور سسٹم کی پاسداری کو شعار بنائے رکھا اور اپنی ہر ذمہ داری کو بہترین انداز میں سر انجام دے کر پولیس فورس کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنے۔ تقریب کے اختتام پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 937413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش