QR CodeQR Code

سید ناصر شیرازی سے ایم این اے ساجد حسین طوری کی ملاقات

11 Jun 2021 00:58

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے ساجد حسین طوری کو پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کا صوبائی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں پاراچنار کی صورتحال سمیت کرم ایجنسی اور خیبر پختونخواہ کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی این اے 46 کرم ساجد حسین طوری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان و چیئرمین سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز (سی پی جی ایس) سید ناصر عباس شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید ناصر عباس شیرازی نے ساجد حسین طوری کو پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کا صوبائی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں پاراچنار کی صورت حال سمیت کرم ایجنسی اور خیبر پختونخواہ کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 937414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937414/سید-ناصر-شیرازی-سے-ایم-این-اے-ساجد-حسین-طوری-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org