QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کا بھمبروٹ سیداں مری میں دوسرا اجلاس عمومی، سہہ ماہی پروگرام منظور 

11 Jun 2021 01:32

 اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کے اراکین نے اپنی اپنی شعبہ جاتی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں ملتان ڈویژن کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی المصطفی ہاوس اور ورکنگ کمیٹی تلمبہ کو دستوری یونٹ کی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا دوسرا اجلاس عمومی سیاحتی مقام بھمبروٹ سیداں مری میں منعقد ہوا، اجلاس میں سابق مرکزی صدر علی مہدی اور سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت فرخ مہدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کے اراکین اپنی اپنی شعبہ جاتی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں ملتان ڈویژن کے تمام یونٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی المصطفی ہاوس اور ورکنگ کمیٹی تلمبہ کو دستوری یونٹ کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کا پچاس رکنی وفد تربیتی و تفریحی ٹوور پر اسلام آباد پہنچا تھا جہاں اُنہوں نے مختلف علمائے کرام اور شخصیات کی ملاقات کے ساتھ ساتھ دروس بھی لیے۔ وفد کی قیادت آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر ثقلین ظفر کررہے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 937415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937415/آئی-ایس-او-ملتان-کا-بھمبروٹ-سیداں-مری-میں-دوسرا-اجلاس-عمومی-سہہ-ماہی-پروگرام-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org