QR CodeQR Code

ریاست مدینہ کی دعویدار وفاقی حکومت ریاست یزید کا تصور پیش کررہی ہے، نثار کھوڑو

11 Jun 2021 05:14

پارٹی ترجمان کے مطابق پی پی رہنما نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین جانبدار ہیں، انھیں ہٹاکر سندھ سے ارسا کا چیئرمین مقرر کیا جائے، سندھ کو اپنے حصے کا پانی دیا جائے، صوبے کے عوام پانی پر زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ جانب سے صوبے میں پانی کی کمی دور ہونے کے لئے آج بروز جمعہ سندھ بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی سے پارٹی ترجمان کے مطابق سندھ پیپلز پارٹی کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان کو ضلع کی سطح پر اپنے اپنے اضلاع میں یوم دعا کی تقاریب منقعد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما و کارکنان سندھ بھر میں مساجد اور پارٹی دفاتر سمیت دیگر مقامات پر یوم دعا کی تقاریب منعقد کرکے پانی کی کمی دور ہونے کے لئے اجتماعی دعا کرائیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار وفاقی حکومت، سندھ کا پانی بند کرکے ریاست یزید کا تصور پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین جانبدار ہیں، انھیں ہٹاکر سندھ سے ارسا کا چیئرمین مقرر کیا جائے، ارسا کے ادارے میں پانی کے معاملے پر سندھ کی آواز کو دبا کر حق تلفی کی جا رہی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی دیا جائے، صوبے کے عوام پانی پر زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 937423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937423/ریاست-مدینہ-کی-دعویدار-وفاقی-حکومت-یزید-کا-تصور-پیش-کررہی-ہے-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org