QR CodeQR Code

معیشت کی بہتری کے دعوے کے اثرات غریب تک کیوں نہیں پہنچ رہے، ثروت اعجاز قادری

11 Jun 2021 07:03

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضے لینا بند کرکے ملکی وسائل پر انحصار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے دعوے کے اثرات غریب تک کیوں نہیں پہنچ رہے، بجٹ عوام دوست ہوگا تو معیشت مستحکم اور ملک آگے بڑھے گا، لفظوں کے ہیر پھیر سے عوام کی حالت نہیں بدلے گی، عملی طور پر معاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے، حکومت بجلی، گیس اور پانی کے بلوں پر غریبوں کو ٹیکس چھوٹ دے، بجلی کے 500 یونٹ تک کسی بھی قسم کا ٹیکس یا اضافی رقم وصول نہ کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت بجٹ میں غریب کو ریلیف اور غربت کو ختم کرنے کیلئے مثبت اور عملی اقدامات کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضے لینا بند کرکے ملکی وسائل پر انحصار کیا جائے، پاکستان کے عوام معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور انتہاپسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 937436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937436/معیشت-کی-بہتری-کے-دعوے-اثرات-غریب-تک-کیوں-نہیں-پہنچ-رہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org