QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی سندھ کی "ریڈ بک" میں کئی خامیاں سامنے آگئیں

11 Jun 2021 07:11

ایم کیو ایم لندن کیخلاف متعدد پریس کانفرنس کرنیوالے افسران نے ریڈ بک میں ایم کیو ایم لندن کے کسی ملزم کا نام شامل نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں کئی خامیاں سامنے آگئیں، ایم کیو ایم لندن کے خلاف متعدد پریس کانفرنس کرنے والے افسران نے ریڈ بک میں ایم کیو ایم لندن کے کسی ملزم کا نام شامل نہیں کیا۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک کے 9ویں ایڈیشن میں شامل زیادہ تر دہشتگرد کئی سالوں سے گرفتاری میں نہیں آسکے، نئے ایڈیشن میں مطلوب دہشتگردوں کے کوائف تاحال نامکمل ہیں۔

ریڈ بک میں شامل کئی دہشتگرد اب نئے نیٹ ورکس میں کام کر رہے ہیں، جن کا ریڈ بک کے تازہ ایڈیشن میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ ریڈ بک میں دو دہشتگردوں کی غلط تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ بی ایل اے کے سربراہ ہیر بیار مری کا شناختی کارڈ نمبر سی ٹی ڈی ریکارڈ میں نہیں، جبکہ ہیر بیار مری پاکستانی دستاویزات پر ہی لندن روانہ ہوئے اور سیاسی پناہ لے چکے ہیں۔ ریڈ بک میں ایم کیو ایم لندن کا کوئی دہشتگرد شامل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 937438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937438/سی-ٹی-ڈی-سندھ-کی-ریڈ-بک-میں-کئی-خامیاں-سامنے-ا-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org