QR CodeQR Code

اگر کورونا کی تیسری لہر آئی تو دہلی میں آکسیجن کی کمی نہیں ہوگی، اروند کیجریوال

11 Jun 2021 11:00

دہلی کے وزیراعلٰی نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں آکسیجن کی کمی نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کا قہر جھیلنے کے بعد دہلی کی اروند کیجریوال حکومت متنبہ ہوگئی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کو قابو کرنے کے لئے دہلی میں پہلے ہی سے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ کورونا کی موجودہ لہر میں دہلی کو آکسیجن کے بڑے بحران سے گزرنا پڑا تھا۔ اس کے پیش نظر دہلی میں آکسیجن ٹینک اور پلانٹ سے متعلق ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر میں آکسیجن کی کمی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں دہلی میں 57 ٹن آکسیجن ٹینک تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹینک ڈی ڈی یو اسپتال اور بابا صاحب امبیڈکر اسپتال میں لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں آکسیجن جنریشن پلانٹس بھی تعمیر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ایک یا دو دن میں 19 پلانٹوں کا افتتاح کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہلی میں آکسیجن پیدا کرنے اور آکسیجن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید ٹینکر لے کر آرہے ہیں۔ اروند کجریوال نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس وقت ویکسین کی پریشانی بہت زیادہ ہے، سب سے بڑا مسئلہ ویکسین کی دستیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ 21 جون کے بعد مرکز یہ ویکسین مفت میں دے گا، تاہم انہوں نے یہ کام سپریم کورٹ کے دباؤ میں کیا۔


خبر کا کوڈ: 937445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937445/اگر-کورونا-کی-تیسری-لہر-ا-ئی-دہلی-میں-ا-کسیجن-کمی-نہیں-ہوگی-اروند-کیجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org