0
Friday 11 Jun 2021 11:08

مودی حکومت انکم ٹیکس بھرنے کی تاریخ بڑھاکر عوام کو لوٹ رہی ہے، نریش کمار

مودی حکومت انکم ٹیکس بھرنے کی تاریخ بڑھاکر عوام کو لوٹ رہی ہے، نریش کمار
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ مودی حکومت انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ کو بڑھا کر مڈل کلاس اور لوور مڈل کلاس کو لوٹ رہی ہے کیونکہ حکومت ٹیکس پر سود لیتی ہے جس سے عام آدمی واقف نہیں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار نے خط لکھ کر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے عوام کو گمراہ کرکے لوٹنے کا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کی حکومت انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ کو بڑھا رہی ہے، وہیں دوسری جانب مڈل کلاس اور لوور مڈل کلاس کو لوٹ رہی ہے کیونکہ حکومت ٹیکس پر سود لیتی ہے جس کی عام آدمی کو خبر نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عام آدمی کے تئیں اس قدر حساس ہے تو انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ کے ساتھ ساتھ سود میں چھوٹ دینی چاہیئے، اسی وجہ سے حکومت کی نیت صاف نہیں ہے لہٰذا وہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ بڑھا کر سود کے نام پر لوٹنے کا کم کرتی ہے۔

غور طلب ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے اور کسی بھی شخص پر جو ٹیکس بنتا ہے وہ یکم اپریل سے نافذ ہو جاتا ہے اور اس ٹیکس پر سود بھی یکم اپریل سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ بڑی کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹر کو یہ معلوم ہوتا ہے لیکن عام آدمی کو یہ اطلاع نہیں ہوتی کہ یکم اپریل سے جو ٹیکس بنتا ہے اس پر سود دنیا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار نے خط میں وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم اپریل 2021ء سے اور جو انکم ٹیکس بھرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، تک کا سود معاف کیا جائے اور جو گذشتہ برس اسی روش سے حکومت نے ٹیکس پر سود لیا تھا، اسے بھی واپس کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 937446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش