QR CodeQR Code

حماد اظہر کا ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ

11 Jun 2021 11:58

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی ہے اور ملک میں اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ بھی شیئر کیا۔ وفاقی وزیر کاکہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی بندش ہے وہاں وجہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے،اس کے علاوہ سسٹم میں تکنیکی مسائل کےباعث بجلی بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔ حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ صفر ہے۔


خبر کا کوڈ: 937465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937465/حماد-اظہر-کا-ملک-بھر-میں-زیرو-لوڈ-شیڈنگ-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org