0
Friday 11 Jun 2021 12:05

خاران میں سکیورٹی فورسسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

خاران میں سکیورٹی فورسسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلمرگ کے علاقے میں کیے گئے اس آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور کے سپاہی فدا رحمٰن نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مشکل سےامن و استحکام حاصل کیا ہے اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے
خبر کا کوڈ : 937466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش