QR CodeQR Code

خاران میں سکیورٹی فورسسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

11 Jun 2021 12:05

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور کے سپاہی فدا رحمٰن نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلمرگ کے علاقے میں کیے گئے اس آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور کے سپاہی فدا رحمٰن نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مشکل سےامن و استحکام حاصل کیا ہے اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے


خبر کا کوڈ: 937466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937466/خاران-میں-سکیورٹی-فورسسز-کے-آپریشن-2-دہشت-گرد-ہلاک-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org