QR CodeQR Code

لاہور، سی آئی اے نے 14 اجرتی قاتل گرفتار کر لیے

11 Jun 2021 12:12

ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم کے مطابق ملزمان میں ذیشان، ذوہیب، رضوان، سرفراز ، عمران لالو، جاوید بٹ، عبداللہ، طارق، خاور نیازی، بلال بٹ، عمیر بٹ اور عرفان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے کرائے کے مبینہ 14 قاتل گرفتار کر لیے۔ ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم کے مطابق ملزمان میں ذیشان، ذوہیب، رضوان، سرفراز ، عمران لالو، جاوید بٹ، عبداللہ، طارق، خاور نیازی، بلال بٹ، عمیر بٹ اور عرفان شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان بھاری اُجرت کے عوض شہریوں کو قتل اور زخمی کرتے تھے، تمام ملزمان قتل، اقدام قتل اور اغوا کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔  ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جرائم کروانے والوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 937469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937469/لاہور-سی-ا-ئی-اے-نے-14-اجرتی-قاتل-گرفتار-کر-لیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org