0
Friday 11 Jun 2021 12:12

لاہور، سی آئی اے نے 14 اجرتی قاتل گرفتار کر لیے

لاہور، سی آئی اے نے 14 اجرتی قاتل گرفتار کر لیے
اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرکے کرائے کے مبینہ 14 قاتل گرفتار کر لیے۔ ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم کے مطابق ملزمان میں ذیشان، ذوہیب، رضوان، سرفراز ، عمران لالو، جاوید بٹ، عبداللہ، طارق، خاور نیازی، بلال بٹ، عمیر بٹ اور عرفان شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان بھاری اُجرت کے عوض شہریوں کو قتل اور زخمی کرتے تھے، تمام ملزمان قتل، اقدام قتل اور اغوا کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔  ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جرائم کروانے والوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 937469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش