QR CodeQR Code

پنجاب میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

11 Jun 2021 12:17

صوبائی محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں میں اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ دفاتر میں اتوار کو مکمل چھٹی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کر دی۔ صوبائی محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں میں اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ دفاتر میں اتوار کو مکمل چھٹی ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان ڈور ڈائننگ مکمل طور پر بند رہےگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور شاپنگ مالز کے فوڈکورٹس رات 12 بجے تک کھل سکیں گے جب کہ ٹیک اوے کی اجازت  24 گھنٹے ہو گی۔ مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ افراد آسکیں گے،صوبے بھر میں شادی ہالز میں انڈور تقریبات اور مارکیز پر مکمل پابندی  برقرار رہے گی جب کہ 150 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنیماہالز اور تھیٹرز بدستور بند رہیں گے، جمز میں صرف وہی لوگ ورزش کے لیے آسکیں گے جو ویکسین لگوا چکے ہوں، تفریحی مقامات 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کےساتھ جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 937473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937473/پنجاب-میں-جاری-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-30-جون-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org