QR CodeQR Code

ملالہ پرخود کش حملے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

11 Jun 2021 14:46

مذکورہ شخص کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے متعلق حالیہ بیان پر انہیں دھمکیاں دیں تھی کہ وہ (ملالہ) وطن واپس آئیں تو انہیں خودکش حملہ کرکے ہلاک کردے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے ملالہ یوسف زئی کو شادی کے بارے میں حالیہ متنازعہ بیان پر دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس نے مفتی سردار علی حقانی نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس نے سوشل میڈیا پر ملالہ کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں تھیں۔ مقامی پولیس کے سربراہ وسیم سجاد کے مطابق مذکورہ شخص کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے متعلق حالیہ بیان پر انہیں دھمکیاں دیں تھی کہ وہ (ملالہ) وطن واپس آئیں تو انہیں خودکش حملہ کرکے ہلاک کردے گا۔


خبر کا کوڈ: 937476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937476/ملالہ-پرخود-کش-حملے-کی-دھمکی-دینے-والا-شخص-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org