QR CodeQR Code

بجٹ عوام دوست نظر نہیں آرہا، شیری رحمان

11 Jun 2021 14:08

اپنے ایک بیان میں پی پی کی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ کسی کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں،بجٹ کا پراسس فروری سے شروع ہوتا ہے، یہاں تو بجٹ آئی ایم ایف سے آ رہا ہے اس لیے تاخیر ہو رہی ہے۔ ماضی میں معیشت کا پہیہ آئی ایم ایف کو نہیں دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روز گاری بہت زیادہ ہے، حکومت نے غلط اعداد و شمار دکھائے، ہمیں نظر نہیں آرہا کہ بجٹ عوام دوست ہوگا۔ شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ افراط زر 11 فیصد پر آچکاہے،جبکہ دیہی علاقوں میں افراط زر 20،20 فیصد پر آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں،بجٹ کا پراسس فروری سے شروع ہوتا ہے، یہاں تو بجٹ آئی ایم ایف سے آ رہا ہے اس لیے تاخیر ہو رہی ہے۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں معیشت کا پہیہ آئی ایم ایف کو نہیں دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 937487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937487/بجٹ-عوام-دوست-نظر-نہیں-ا-رہا-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org