QR CodeQR Code

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کو 4 ماہ قید کی سزاء

11 Jun 2021 15:10

عدالت نے ملزم کو سرکاری ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نااہل قرار دے دیا اور پانچ سال تک اسلحہ رکھنے پر پابندی لگادی۔ ڈامین تاریل قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کو 4 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے صدر کو تھپڑ مارنے میں ملوث 28 سالہ نوجوان ڈامین تاریل کو چار ماہ قید اور 14 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم کو سرکاری ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نااہل قرار دے دیا اور پانچ سال تک اسلحہ رکھنے پر پابندی لگادی۔ ڈامین تاریل قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ ڈامین تاریل نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرکت جذبات میں اچانک ہوگئی۔ دوسری جانب استغاثہ نے کہا اسے سوچا سمجھا حملہ قرار دیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ دامین دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیموں کا رکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 937495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937495/فرانسیسی-صدر-کو-تھپڑ-مارنے-والے-نوجوان-4-ماہ-قید-کی-سزاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org