QR CodeQR Code

آزادکشمیر کے رکن اسمبلی گاڑی دریا میں گرنے سے جاں بحق

11 Jun 2021 15:26

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں آزاد پتن کے قریب کار دریا میں گری، پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور کار سواروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر اور پاکستان کے سنگم پر واقع آزاد پتن پل کے قریب دو گاڑیاں ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گریں۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آئندہ انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار صغیر چغتائی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی طاہر ممتاز کے مطابق رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی آج صبح اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ انتخابی مہم کے لئے جا رہے تھے کہ آزاد پتن پل کے قریب ان کی گاڑی ایک مہران کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گری۔ گاڑی میں صغیر چغتائی کے علاوہ ان کے دو ساتھی بھی سوار تھے جو دریا میں بہہ گئے اور تاحال کسی کی لاش نہیں مل سکی نہ ہی گاڑی کا سراغ مل سکا ہے، صغیر چغتائی کی گاڑی سے ٹکرانے والی کار سے تین افراد نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچا لیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش مل گئی ہے، مذکورہ شخص کا تعلق اڈیالہ راولپنڈی سے ہے۔ ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق مذکورہ مقام پر دریا کا بہاؤ بہت تیز اور گہرائی بھی زیادہ ہے، دریا میں گاڑی اور لاشوں کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 937498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937498/آزادکشمیر-کے-رکن-اسمبلی-گاڑی-دریا-میں-گرنے-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org