QR CodeQR Code

شیعان پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک، ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے یوم احتجاج منایا

11 Jun 2021 20:35

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اس حوالے سے کہا کہ محکمہ اوقاف شیعان پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے، مختلف کمیٹیوں میں اہل تشیع کی نمائندہ نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ قومی اداروں میں بھی شیعان پاکستان کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر یوم جمعہ محکمہ اوقاف کے امتیازی سلوک کیخلاف یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا. آئمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں محکمہ اوقاف پنجاب کے شیعہ مخالف اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی. آئمہ جمعہ نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ نمائندگی کو پچاس فیصد کم کر دینا کسی صورت قبول نہیں. اس طرح کے اقدامات پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش ہیں. ایسے اقدامات کرنے والوں کے تانے بانے را اور پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں. علماء کرام نے کہا کہ وہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے. انہوں نے کہا کہ قوم قائدین کی کال کی منتظر ہے اور ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر نمازیوں نے محکمہ اوقاف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اس حوالے سے کہا کہ محکمہ اوقاف شیعان پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے، مختلف کمیٹیوں میں اہل تشیع کی نمائندہ نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ قومی اداروں میں بھی شیعان پاکستان کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں ںے کہا ک سیکرٹری اوقاف امتیازی سلوک کا مرتکب ہو رہا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کو کارنر کیا جا رہا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 937510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937510/شیعان-پاکستان-کیساتھ-امتیازی-سلوک-ایم-ڈبلیو-پنجاب-نے-یوم-احتجاج-منایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org