0
Friday 11 Jun 2021 17:17

حکومت نے قانون سازی کے قواعد توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے، شہبازشریف

حکومت نے قانون سازی کے قواعد توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے، شہبازشریف
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت نے قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز کے عمل کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے، اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔
خبر کا کوڈ : 937513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش