0
Friday 11 Jun 2021 19:34

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے شہر قائد میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کی اس دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر صغیر صدیقی پولیس موبائل پر حملے میں ملوث اور مفرور تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر یونٹ 77 کا سابقہ یونٹ انچارج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم 2009ء سے 2016ء تک یونٹ انچارج رہا۔

دوران تفتیش ملزم نے کئی انکشافات کئے،۔ ملزم نے لانڈھی نمبر 6 پر کھڑی پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا، حملے میں پولیس کے 3 افسران اور اہلکار شہید ہوئے تھے۔ انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ رئیس مما کے کہنے پر 2014ء میں لانڈھی میں پولیس پر حملہ کیا، پولیس موبائل پر موجود 4 افسران و اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا۔ چوہدری صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے کچھ ساتھی پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 937526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش