0
Friday 11 Jun 2021 19:59

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے وفاقی حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کا کہنا تھا کہ '' آج NCOC اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے وفاقی حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے''۔
خبر کا کوڈ : 937527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش