QR CodeQR Code

آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

11 Jun 2021 19:59

ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کا کہنا تھا کہ '' آج NCOC اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے وفاقی حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے وفاقی حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کا کہنا تھا کہ '' آج NCOC اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے وفاقی حکومت بڑے ویکسینیشن سینٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی۔ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے''۔


خبر کا کوڈ: 937527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937527/ا-زاد-کشمیر-گلگت-بلتستان-میں-کرونا-ویکسینیشن-کا-عمل-تیز-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org