0
Friday 11 Jun 2021 20:23

پی ڈی پی جموں و کشمیر میں حدبندی عمل میں شامل نہیں ہوسکتی ہے، سہیل بخاری

پی ڈی پی جموں و کشمیر میں حدبندی عمل میں شامل نہیں ہوسکتی ہے، سہیل بخاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی حدبندی عمل میں شامل نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے۔ پارٹی کے سرینگر میں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سہیل بخاری کا کہنا تھا کہ حد بندی کا طریقہ جس طرح سے بنایا گیا ہے اس میں منتخب نمائندوں کا شامل ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے پاس نہ تو رکن پارلیمان اور نہ ہی رکن اسمبلی ہے، اس لئے ہماری پارٹی حد بندی میں حصہ نہیں لے سکتی۔

سہیل بخاری نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی پارٹیاں اس حوالے سے خود اپنے اپنے فیصلہ لے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پی ڈی پی کا سوال ہے تو ہم حصہ نہیں لے سکتے کیوں کہ نہ ہمارے پاس رکن پارلیمان ہے اور نہ ہی رکن اسمبلی، حدبندی کمیشن میں حصہ لینے کے لئے آپ کو عوام کا منتخب نمائندہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بادامی باغ کنٹونمنٹ علاقہ میں آرمی کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولے جانے کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں رہنے والے لوگوں پر عائد کئے جا رہے پراپرٹی ٹیکس کے فرمان کو واپس لیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 937528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش