QR CodeQR Code

کراچی میں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان

11 Jun 2021 20:42

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم، مرطوب اور ابر الود رہنے کی توقع ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم، مرطوب اور ابر الود رہنے کی توقع ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہواؤں میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔


خبر کا کوڈ: 937533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937533/کراچی-میں-بوندا-باندی-اور-کہیں-ہلکی-بارش-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org