0
Friday 11 Jun 2021 20:46

کراچی میں فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ظاہر علی سید جاں بحق ہو ‏گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار ‏شخص پر فائرنگ کر دی۔ ترجمان عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ‏ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے اور تشویشناک حالت میں انہیں اسپتال ‏منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ‏ترجمان نے بتایا کہ واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا، ڈاکوؤں نے ظاہر ‏علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔
خبر کا کوڈ : 937534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش