0
Friday 11 Jun 2021 20:55

پاک فضائیہ کے ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے  ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی، ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل خالد محمود، ایئر وائس مارشل اسد عامر پیرزادہ، ایئر وائس مارشل سلمان عباس شاہ اور ایئر وائس مارشل محمد عرفان شامل ہیں۔ ایئر وائس مارشل خالد محمود نے مئی 1991ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل بیس کی کمانڈ کی، انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ایئر وائس مارشل اسد عامر پیر زادہ نے مئی 1991ء میں پاک فضائیہ کی انجنیئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر نیٹ ورکس بیسز اور کمانڈنٹ کالج آف ایروناٹیکل انجنیئرنگ اصغر خان اکیڈمی کے طور پر خدمات سر انجام دیں، انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ایئر وائس مارشل سلمان عباس شاہ نے مئی 1991ء میں پاک فضائیہ کی انجنیئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے انجنیئرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں معراج ریبلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دیں، وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ایئرکرافٹ انجنیئرنگ) بھی تعینات رہے، انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ایئر وائس مارشل محمد عرفان نے مئی 1991ء میں پاک فضائیہ کی انجنیئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر JF-17 تھنڈر پروجیکٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیئے، انہوں نے کامرہ میں ایویانکس پروڈکشن فیکٹری کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں، انہیں پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 937537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش