0
Friday 11 Jun 2021 21:09

نیشنل یوتھ الائنس کے زیر اہتمام یوتھ پالیسی کا اعلان

حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ اتھارٹی قائم کرے، مظہر علوی
نیشنل یوتھ الائنس کے زیر اہتمام یوتھ پالیسی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ منہاج یوتھ لیگ اور نیشنل یوتھ الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں کیا گیا۔ آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے یوتھ ونگز کے مرکزی قائدین نے یوتھ پالیسی برائے بجٹ 2021-22 کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں مجوزہ قومی یوتھ پالیسی برائے بجٹ 2021-22 کا اعلان بھی کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر قومی ترقی ایک خواب کی مانند ہے۔ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت اور حقیقی تبدیلی کی علامت ہیں۔ نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر نہ ترقی کا پہیہ چل سکتا ہے اور نہ ہی مستقبل کے اہداف کا حصول ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ آج تک کسی بھی حکومت نے اس کثیر آبادی والے طبقے کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور نہ ہی نوجوانوں سے متعلق اپنے نعروں اور وعدوں کی پاسداری کرکے ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ موجودہ حکومت بھی یوتھ کی وجہ سے اقتدار میں آئی تین سال ہو گئے اس حکومت نے بھی نوجوانوں سے متعلق کوئی باقاعدہ قومی پالیسی تشکیل نہیں دی۔ منہاج یوتھ لیگ اور نیشنل یوتھ الائنس کے نوجوان حکومت کو مجوزہ قومی یوتھ پالیسی پیش کر کے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ مظہر محمود علوی نے مجوزہ یوتھ پالیسی برائے بجٹ 2021-22 کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ اتھارٹی قائم کرے۔ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کیلیئے علیحدہ بجٹ مختص کیا جائے، نوجونوں سے متعلق فیصلہ سازی میں نوجونوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ کیلئے تعلیمی گرانٹس اور بلاسود قرضہ جات کا نظام قائم کیا جائے، نوجوانوں کو آن لائن بزنس کی ٹریننگ دلانے کیلئے خصوصی ادارے قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کیساتھ ٹریننگ سسٹم کا اجراء کرے اور بینکس کیساتھ مائیکرو فائنانسنگ کا آغاز بھی کرے۔ جس میں ٹریننگ کیساتھ بے روزگار نوجوانوں کو چھوٹے پیمانے پر آسان اقساط پر اسلامی مالیاتی نظام کے تحت بلا سود قرضے دیئے جائیں جس سے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔کانفرنس سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف، سہیل چیمہ، سید خطیب الحسن، فیصل افضل، طحہ منیب، شہزادہ بٹ، کامران سعید عثمانی، کاشف خان کھچی، ملک اویس اکبر، حاشر، اویس گجر سمیت دیگر یوتھ اور طلباء رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 937539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش