QR CodeQR Code

وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے مختص

11 Jun 2021 21:16

نئے مالی سال کے بجٹ میں گلگت بلتستان کے 10 جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 30 ارب روپے جبکہ 7 نئے پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں گلگت بلتستان کے 10 جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 30 ارب روپے جبکہ 7 نئے پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں میں ہنزل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے ڈھائی ارب روپے، 26 میگاواٹ سکردو شغرتھنگ پاور پراجیکٹ کیلئے 1 ارب 80 کروڑ، 16 میگاواٹ نلتر iii پاور پراجیکٹ کیلئے 1 ارب 46 کروڑ، چار میگاواٹ تھک چلاس پاور پراجیکٹ کیلئے 98 کروڑ، سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کیلئے 1 ارب 20 کروڑ، 50 بیڈ کارڈیک ہسپتال فیز ون گلگت کیلئے 1 ارب 10 کروڑ، سکردو میں پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے 19 کروڑ، ریجنل گرڈ کیلئے 1 ارب 50 کروڑ، گلگت میں سیوریج سسٹم کیلئے 50 کروڑ اور کنوداس آر سی سی پل سے نلتر ایئر فورس بیس تک روڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے 1 ارب 52 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کی نئی سکیموں میں گانچھے غواڑی میں 30 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 1 ارب 70 کروڑ روپے، داریل، تانگیر ایکسپریس وے کیلئے 70 کروڑ، پسن سے ہوپر نگر تک 40 کلومیٹر شاہراہ نگر کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ، گلگت میں میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کیلئے 1 ارب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان تھلیچی شونٹر کوریڈور منصوبے کیلئے 2 ارب روپے، استور اور بلتستان کو ملانے والی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ گوریکوٹ سے شغرتھنگ سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے 69 کروڑ اور ماسٹر پلان کے تحت پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کی اپ گریڈیشن کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 937544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937544/وفاقی-بجٹ-گلگت-بلتستان-کے-پی-ایس-ڈی-منصوبوں-کیلئے-37-ارب-روپے-مختص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org