0
Friday 11 Jun 2021 21:25

محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب  نے سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نظربندی میں توسیع ڈپٹی کمشنر لاہور کی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی تجویز پر کی گئی ہے۔ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری پر کالعدم جماعت نے پرتشدد مظاہرے کئے تھے جن کے باعث 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا جن میں سے متعدد رہا ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں رہنما قید بھی ہیں۔ حکومت نے صوبے  میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 937545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش