0
Friday 11 Jun 2021 21:29

بجٹ 2021ء، مقامی و درآمدی چھوٹی گاڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں سستی ہونگی

بجٹ 2021ء، مقامی و درآمدی چھوٹی گاڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں سستی ہونگی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پاکستان میں تیار ساڑھے آٹھ سو سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملکی اور امپورٹڈ چھوٹی گاڑیاں اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سستی ہو جائیں گی۔ حکومت کی طرف سے 850 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دینے اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ مقامی تیار کردہ چھوٹی گاڑیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دی جا رہی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح سترہ سے کم کر کے ایک فیصد کرنے اور ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی تیار ہیوی موٹرسائیکل، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام پر ٹیکسوں کی کمی کی تجویز  بھی پیش کی گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 937546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش