0
Friday 11 Jun 2021 22:01

غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اقوام متحدہ

غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے فلسطین کے خلاف اپنی حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں وسیع تباہی پھیلاتے ہوئے اس کے انفراسٹرکچر کے ایک اہم حصے سمیت سینکڑوں بڑی عمارتوں و دسیوں شاہراہوں کو تباہ کر ڈالا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ، جس میں 28 مئی کے روز لی گئی سیٹیلائٹ تصاویر کی بنیاد پر تجزیہ و تحلیل کیا گیا ہے، سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں و این جی اوز کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کے خلاف اپنی حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ ہونے والی تباہی سے غزہ کے زیادہ تر شمالی، جنوب مشرقی اور غزہ شہر کے گردونواح کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جن کی تعمیر نو میں کئی ایک سال کا عرصہ لگے گا۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے غزہ جیسے گنجان آباد علاقے پر انتہائی مہلک ہتھیاروں کے ساتھ غاصب صیہونی رژیم کی روز و شب کی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ سالہا سال قبل سے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے جاری غزہ کا شدید ترین اقتصادی محاصرہ عشروں قبل سے ہی غزہ میں شدید اقتصادی بحران کا سبب بنا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش