QR CodeQR Code

اسمعیل ہنیہ عنقریب ایران و لبنان کا دورہ کرینگے، عرب اخبار

11 Jun 2021 22:04

لبنان سے شائع ہونیوالے روزنامہ الاخبار نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ اپنے حالیہ بین الاقوامی دورے کے دوران عنقریب ایران و لبنان بھی جائینگے جہاں وہ ان دونوں ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات و گفتگو کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان سے چھپنے والے روزنامہ الاخبار نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ جو اس وقت مصری دارالحکومت قاہرہ میں موجود ہیں، اپنے بین الاقوامی دورے کے دوران ایران و لبنان بھی جائیں گے۔ الاخبار کا لکھنا تھا کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ خطے کے بعض اہم ممالک کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ان کی جانب سے ایران و لبنان کے سفر کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسمعیل ہنیہ ایران و لبنان کے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں و گفتگو کریں گے جبکہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر حسن روحانی، وزير خارجہ محمد جواد ظریف سمیت ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران و سپاہ قدس کے سربراہوں کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔ الاخبار کا لکھنا ہے کہ لبنان میں اسمعیل ہنیہ کی کوشش ہو گی کہ وہ یہاں مجریہ، مقننہ و عدلیہ کے سربراہوں سمیت لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں۔


خبر کا کوڈ: 937553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937553/اسمعیل-ہنیہ-عنقریب-ایران-لبنان-کا-دورہ-کرینگے-عرب-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org