QR CodeQR Code

فلسطینی احتجاجی مظاہروں پر غاصب صیہونیوں کی سیدھی فائرنگ، 15 سالہ فلسطینی شہید، 8 زخمی

11 Jun 2021 22:36

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مغربی کنارے میں فلسطینی احتجاجی مظاہرے پر سیدھی فائرنگ کر کے ایک 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور دوسرے 8 شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جبل صبیح نامی علاقے میں فائرنگ کر کے 15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد سعید حمایل کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غیرقانونی یہودی آبادیوں کے خلاف آج شہر نابلس کے جنوبی قصبے بیتا میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے وسیع احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس کے جواب میں غاصب صیہونی فوجیوں نے سیدھی فائرنگ کر کے ایک 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور دوسرے 8 شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 937560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937560/فلسطینی-احتجاجی-مظاہروں-پر-غاصب-صیہونیوں-کی-سیدھی-فائرنگ-15-سالہ-شہید-8-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org