0
Friday 11 Jun 2021 22:36

فلسطینی احتجاجی مظاہروں پر غاصب صیہونیوں کی سیدھی فائرنگ، 15 سالہ فلسطینی شہید، 8 زخمی

فلسطینی احتجاجی مظاہروں پر غاصب صیہونیوں کی سیدھی فائرنگ، 15 سالہ فلسطینی شہید، 8 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جبل صبیح نامی علاقے میں فائرنگ کر کے 15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد سعید حمایل کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غیرقانونی یہودی آبادیوں کے خلاف آج شہر نابلس کے جنوبی قصبے بیتا میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے وسیع احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس کے جواب میں غاصب صیہونی فوجیوں نے سیدھی فائرنگ کر کے ایک 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور دوسرے 8 شہریوں کو زخمی کر دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 937560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش