QR CodeQR Code

یمن، مأرب میں جارح قوتوں کیخلاف مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کا میزائل و ڈرون آپریشن

11 Jun 2021 22:44

یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے شہر مأرب پر قابض جارح سعودی فوجی اتحاد اور حزب الاصلاح کے ٹھکانوں کو 4 بیلسٹک میزائلوں اور متعدد ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ مأرب پر قابض جارح سعودی فوجی اتحاد اور مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کے ساتھ وابستہ فورسز حزب الاصلاح کے ٹھکانوں کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی اس جوابی کارروائی میں جارح فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ المیادین کا کہنا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے شہر مأرب کے شمال میں واقع جارح سعودی عرب کے "صحن الجن" نامی فوجی اڈے کو متعدد ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ جارح فورسز کے ٹھکانوں کو 4 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 937561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937561/یمن-ما-رب-میں-جارح-قوتوں-کیخلاف-مسلح-افواج-عوامی-مزاحمتی-فورسز-کا-میزائل-ڈرون-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org