0
Friday 11 Jun 2021 22:47

4 سے 6 ملین گھرانوں کو 5 پانچ لاکھ تک بلاسود قرضے دینے کا اعلان

4 سے 6 ملین گھرانوں کو 5 پانچ لاکھ تک بلاسود قرضے دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں 4 سے 6 ملین گھرانوں کو پانچ لاکھ تک بلاسود قرضے دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تاریخ کا رخ موڑنا چاہتے ہیں، اگلے سال اپنے نچلے طبقے کے 4 سے 6 ملین گھرانوں کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دینگے، ہر کاشتکار گھرانے کو کاشت کیلئے ہر فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ ملے گا اور ٹریکٹروں اور مشینی امداد کیلئے 2 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب گھرانوں کو لو کاسٹ ہاﺅسنگ(low cost housing) کی مد میں 20 لاکھ روپے تک سستے قرضے دینگے تاکہ وہ اپنے لیے گھر بنا سکیں۔ ہر گھرانے کو صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ ہر گھرانے کے ایک فرد کو مفت ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 937562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش