0
Friday 11 Jun 2021 23:07
گورنر پنجاب کی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چودھری محمد سرور

مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا
اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چودھری محمد سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب کے دورہ امریکہ، مسئلہ فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کے روز گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے وزیر خارجہ کو اپنے دورہ امر یکہ کے دوران امریکی سینیٹرز، کانگریس اراکین، گورنرز اور میئرز سمیت دیگر سے ہونیوالی ملاقاتوں اور مختلف امور کے بارے میں بتایا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سانحہ کینیڈا پر کینیڈین وزیراعظم کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں اور ایسے واقعات کو روکا جائے، سانحہ کینیڈا میں ملوث شخص کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں الحمد للہ آج سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی کے ساتھ آگے بڑ ھ رہا ہے۔ فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جس طرح پوری دنیا میں مقدمہ لڑا ہے، اس میں شاہ محمود قریشی کا اہم کردار ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آج دنیا پاکستان کے موقف کو نہ صرف سن رہی ہے بلکہ سفارتی محاذ پر بھارت تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسلامو فوبیا کے خلاف امت مسلمہ کے  ترجمان ہیں، وقت آچکا ہے کہ دنیا اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، اس لیے کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈا میں ہمارا سفارتخانہ متاثرہ خاندان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ سانحہ کینیڈا کے بے گناہ مقتولین کو انصاف دلانے کے لیے اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے میری کینیڈین وزیر خارجہ سے مفصل بات چیت ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ متقولین کو انصاف کی مکمل فراہمی یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 937563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش