QR CodeQR Code

جگلوٹ سکردو روڈ کیلئے 10 ارب، جی بی کے سکالرشپ پروگرام کیلئے 8 کروڑ مختص

11 Jun 2021 23:22

50 میگاواٹ عطاء آباد ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ، شتونگ نالہ پراجیکٹ کی فزیبلٹی کیلئے 27 کروڑ 63 لاکھ روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس سی او ڈیٹا سنٹر کے قیام اور ایس سی او ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں جگلوٹ سکردو روڈ توسیعی منصوبے کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق گلگت بلتستان میں آرٹس سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کی فزیبلٹی کیلئے 5 کروڑ، کے آئی یو گلگت اور سکردو کیمپسز میں انجینئرنگ فیکلٹی کے قیام کیلئے 20 کروڑ روپے، یونیورسٹی آف بلتستان کیلئے 25 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کیلئے ملک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پروگرام کیلئے 8 کروڑ، 50 میگاواٹ عطاء آباد ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ، شتونگ نالہ پراجیکٹ کی فزیبلٹی کیلئے 27 کروڑ 63 لاکھ روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس سی او ڈیٹا سنٹر کے قیام اور ایس سی او ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے، ایس سی او کے زریعے کشمیر و جی بی میں براڈ بینڈ سروس کی توسیع کیلئے 37 کروڑ روپے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سیلور سروسز کی توسیع کیلئے 61 کروڑ روپے سے زائد، آپٹیکل فائبر کیلئے 50 کروڑ، غذر میں جی بی سکاﺅٹس ہیڈکوارٹر کے ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر کیلئے 19 کروڑ روپے، مناور میں جی بی سکاﺅٹس ہیڈکوارٹر کی توسیع کیلئے 15 کروڑ، گلگت بلتستان میں فیملی پلاننگ اور ہیلتھ کیئر کیلئے 25 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں سپیس اپلیکیشن ریسرچ سنٹر کے قیام کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 937566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937566/جگلوٹ-سکردو-روڈ-کیلئے-10-ارب-جی-بی-کے-سکالرشپ-پروگرام-8-کروڑ-مختص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org