0
Friday 11 Jun 2021 23:31

وفاقی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دیا ہے، سید یاور عباس بخاری

وفاقی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دیا ہے، سید یاور عباس بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے وفاقی بجٹ کو معاشی استحکام کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کو زبردست ریلیف دیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اشاریئے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو ڈنگ ٹپاو کلچر سے نکال دیا ہے۔  معاشی منصوبہ بندی طویل المدت اہداف سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ متوازن بجٹ پیش کرنے پر اپنے قائد عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ کی تیاری میں اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال کیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا پر کنٹرول کے لئے ہیلتھ سیکٹر کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ صنعتی شعبہ مضبوط ہونے سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ بہترین بجٹ آنے پر اپوزیشن تلملاہٹ کا شکار ہے، لیکن تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوام کی بہتری کا مشن آگے بڑھاتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
خبر کا کوڈ : 937567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش