QR CodeQR Code

سیاسی جماعتیں بھتے کی سیاست ختم کریں، پیپلزامن کمیٹی، امن کمیٹی نہیں بھتہ کمیٹی ہے، عاصمہ جہانگیر

22 Aug 2011 22:10

اسلام ٹائمز:سندھ ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر کا کہنا تھا کہ جمہوری طاقتیں فوج کو دعوت نہیں دے رہی، گورنمنٹ کو چاہئے کہ اگر امن و امان کیلئے فوج کی ضرورت پڑے تو استعمال کرے۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بھتے کی سیاست ختم کریں، نہیں تو بجٹ میں سیاسی جماعتوں کیلئے رقم مختص کی جائے وہ سندھ ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کر رہی تھیں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پیپلز امن کمیٹی، امن کمیٹی نہیں بھتہ کمیٹی ہے، سب جانتے ہیں کراچی کا امن کون خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے وکلاء اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، عوام دھرنے کی تیاری کر لیں، گولی بھی چلی تو بھی میں آوٴں گی۔ خیبر سے کراچی تک آگ لگی ہوئی ہے، عدالتیں بند ہو رہی ہیں اور رینجرز اسکولوں اور سرکاری عمارات پر قبضہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہوری طاقتیں فوج کو دعوت نہیں دے رہی، گورنمنٹ کو چاہئے کہ اگر امن و امان کیلئے فوج کی ضرورت پڑے تو استعمال کرے، ان کا کہنا تھا کہ سرکار گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے عدالتوں میں گواہان گواہی نہیں دے رہیں۔ ججز کی خالی نشستوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ججز کی نشستیں میرٹ پر پْر ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 93759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93759/سیاسی-جماعتیں-بھتے-کی-سیاست-ختم-کریں-پیپلزامن-کمیٹی-امن-نہیں-بھتہ-ہے-عاصمہ-جہانگیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org