0
Saturday 12 Jun 2021 10:03

وفاقی بجٹ عوام کو دھوکہ دہی اور اعداد کا گورکھ دھندہ ہے، ثروت اعجاز قادری

وفاقی بجٹ عوام کو دھوکہ دہی اور اعداد کا گورکھ دھندہ ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایڈہاک کی بنیاد پر مزدور کی تنخواہ 20 ہزار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، مزدور کی تنخواہ موجودہ حالات کے حساب سے کم از کم 25 ہزار ہونا چاہیے، حکومت بتائے گھی، چینی، چاول، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں کتنی کمی کی گئی، بجٹ میں غریب کی کوئی دادرسی نہیں کی گئی ہے، موجودہ بجٹ عوام کو دھوکہ دہی اور اعداد کا گورکھ دھندہ ہے۔ وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پوری دنیا میں کمیونیکیشن سسٹم فری ہے اور ہمارے ملک میں ٹیکس لگایا جا رہا ہے، مزدور غریب 850 سی سی کار نہیں خرید سکتا، اس پر ٹیکس چھوٹ دے گئی، جن چیزوں پر ٹیکس چھوٹ دینا چاہیے تھا ان پر خاموشی رکھی گئی، عوام موجودہ بجٹ کو اعداد کا گورکھ دھندہ سمجھتے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، بجٹ میں ان چیزوں پر ٹیکس ختم کیا جائے، جو روزمرہ عوام کے استعمال میں آتی ہیں، عوامی حکومت کو غریب مظلوم عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، مہنگائی کو روکنے اور غریب کو نئے روزگار فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کرنا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے غریب کو خاطر خواہ ریلیف نہیں مل رہا، حکومت کو بجٹ پر نظرثانی کرنی چاہیے، معاشی استحکام کیلئے غریبوں و مزدوروں کیلئے بجٹ میں ریلیف رکھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 937628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش