QR CodeQR Code

ریلوے کی زمین کو فروخت نہیں کریں گے، اعظم سواتی

12 Jun 2021 10:15

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت ایف بی آر میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی، بزنس کے لیے نجی شعبے کے پراجیکٹس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمین کو لیز پر دیں گے اسے فروخت نہیں کیا جائے گا۔ اعظم خان سواتی نے لاہور میں ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر میاں طارق مصباح سمیت دیگرعہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت ایف بی آر میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی، بزنس کے لیے نجی شعبے کے پراجیکٹس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کی لاگت کم کرنے کے لیے ریلوے کو اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہے، وزیراعظم کاروباری برادری کو سہولیات دینے اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں جب کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے تیار ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین پر سائٹ منصوبے شروع کریں گے، کارگو ٹرین کی ای ٹکٹنگ شروع کر رہے ہیں جب کہ ڈرائی پورٹس کو فعال کر رہے ہیں،کوٹ لکھپت میں نجی شعبے سے مل کر کارگو سینٹر بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 937634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937634/ریلوے-کی-زمین-کو-فروخت-نہیں-کریں-گے-اعظم-سواتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org