QR CodeQR Code

ویکسین نہ لگوانے پر سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہوں کی بندش شروع

12 Jun 2021 10:27

ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر سرکاری ملازمین کی معطلی اور تنخواہیں روکے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جب کہ معطل لیڈی کانسٹیبل کی تنخواہیں بھی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں جن اہلکاروں کی تنخواہیں روکی گئیں ان میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27 اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت اور این سی او سی نے سرکاری و نجی ملازمین کےلیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 937637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/937637/ویکسین-نہ-لگوانے-پر-سرکاری-ملازمین-کی-معطلی-اور-تنخواہوں-بندش-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org